ابنا: ایران کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور قانون کے مطابق پہلے صدارتی انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔تہران کے کمشنرہاوس کے اعلی عہدیدار سعید احمدی شہرکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی اتنخابات کے بیلٹ بکس نمبر 110 سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگيا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جہاد(انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور شرکت) کے اس مبارک موقع پر بیلٹ بکس نمبر 110 کا اتنخاب کیا گیا ہے اور یہ وہی بیلٹ بکس ہے جس میں قائد انقلاب اسلامی نے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔اکثر ایرانیوں کی بھی خواہش تھی کہ وہ اپنا ووٹ بلیٹ بکس نمبر 110 میں ڈالیں۔واضح رہے کہ ایران کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جمعے کی رات گیارہ بجے ختم کرنے کا اعلان کردیا گيا تھا۔اس سے پہلے الیکشن ہیڈ کوارٹر نے عوام کے رش کو دیکھتے ہوئے قانون کے مطابق پولنگ کے وقت میں چار بار توسیع کا اعلان کیا تھا۔توقع کی جارہی ہے کہ پولنگ کا ٹرن آوٹ 75 سے 80 فی صد کے درمیان رہے گا۔51 ملین سے زیادہ ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔......./169
14 جون 2013 - 19:30
News ID: 429786
بیلٹ بکس نمبر 110 سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گيا ہے-